Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور: لوئر اور کزئی ایجنسی سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

پشاور: لوئر اور کزئی ایجنسی سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
January 26, 2018

پشاور (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے لوئر اور کزئی ایجنسی میں کامیاب کارروائی کے دوران گولہ بارود کا زیر زمین چھپایا گیا ذخیرہ برآمد کر لیا ۔
قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کا صفایا ہوا تو وہ اپنے پیچھے گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ چھوڑ گئے ۔
سکیورٹی فورسز نے قبائلی علاقے کو دہشت گردوں کی باقیات اور گولہ بارود سے پاک کرنے کے لئے آپریشن رد الفساد شروع کیا ۔
لوئر اوکرزئی ایجنسی میں ہونے والی ایسی ہی کامیاب کارروائی میں گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ۔
برآمد ہونے والے گولہ بارود میں اڑتالیس راکٹ گولے، تین فٹ لمبے پچاس میزائل، سیکڑوں آر پی جی سیون گولے اور تین راکٹ لانچر شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ کارتوس سے بھرے سات باکس، ایک عدد پریشر کوکر بم، تین اینٹی ٹینک مائینز، دو عدد وائرلیس سیٹ بھی برآمد ہوئے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گولہ بارود زیر زمین سرنگ بنا کر چھپایا گیا تھا ۔