Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور : قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی مارکیٹ میں ادویات نایاب ہوگئیں  

پشاور : قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی مارکیٹ میں ادویات نایاب ہوگئیں  
February 12, 2016
پشاور(92نیوز)ملک میں ادویات کی قیمتیں بڑھ گئی مگر پشاور کی مارکیٹوں میں زندگی بچانے والی ادویات نایاب ہو گئیں۔ تفصیلات کےمطابق  ملک بھر میں جہاں ادویات کی قیمتوں میں 70 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے وہاں زندگی بچانے والی ادویات بھی مارکیٹ سے غائب ہونے لگی ہیں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے۔ نایاب ہونے والی ادویات میں امراض قلب کے لئے استعمال ہونے والی گولیاں انجی سیڈ اور لینی یکسن دماغی امراض کے لئے استعمال ہونے والی ادویات ہائیڈروجن مرگی کے علاج کے لئے گولیاں ٹیگرال کے علاوہ وینٹو لین اور دیگر زندگی بچانے والی ادویات بھی نایاب ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ مارکیٹ میں نایاب ہونے والی ادویات کی دستیابی کے لئے کوئی اقدامات نہیں ہو سکے ہیں بعض منافع خور مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام کی زندگی دائو پر لگا رہے ہیں ۔