Friday, September 30, 2022

پشاور: فائرنگ ڈاکٹرشکیل آفریدی کےوکیل سمیع اللہ قتل

پشاور: فائرنگ ڈاکٹرشکیل آفریدی کےوکیل سمیع اللہ قتل
پشاور(ویب ڈیسک)امریکہ کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ کو پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ سمیع اللہ کو دسمبر دو ہزار چودہ  میں دھمکیاں بھی موصول ہوئیں تھیں جس کے بعد وہ دبئی چلے گئے۔ دبئی سے واپسی کے بعد آج انہیں اس وقت فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر جا رہے تھے۔ سمیع اللہ نے ڈاکٹر شکیل کیس کی پیروی کرتے ہوئے ان کو ایف سی آر کمشنر کی جانب سے دی جانے والی تینتیس سال کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس میں  ان کی سزا کالعدم قرار دے کر ان کا کیس دوبارہ ٹرائل کے لئے بھیج دیا تھا۔