Saturday, July 27, 2024

پشاور: غیررجسٹرڈ سٹنٹ کےاستعمال کےانکشاف پر حکومت حرکت میں آگئی

پشاور: غیررجسٹرڈ سٹنٹ کےاستعمال کےانکشاف پر حکومت حرکت میں آگئی
February 4, 2017
پشاور(92نیوز)بند شریانیں کھولنے کےلئے پشاورکے نجی اسپتال میں غیررجسٹرڈ اسٹنٹس کے استعمال کا انکشاف ہوا تو محکمہ صحت خیبرپختونخوا حرکت میں آگیا۔ نہ صرف نجی اسپتال کو شوکازنوٹس جاری کردیا بلکہ صوبے بھر کے اسپتالوں سے تفصیلات طلب کرلیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہورکے بعد پشاورکے نجی اسپتال میں غیرمعیاری اوربغیررجسٹر اسٹنٹس استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا تو محکمہ صحت نے کارروائی کرکے اسپتال سے اسٹنٹس برآمد کرلئے۔ پشاور کے دل کے اسپتالوں میں اس گھنائونے عمل پرمحکمہ صحت کی آنکھیں کھلیں تو نہ صرف مزید کارروائی کےلئے نجی اسپتال کو شوکازنوٹس جاری کردیا بلکہ اسپتال سے اسٹنٹس کی وارنٹی بھی طلب کرلی ۔ محکمہ صحت نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں استعمال ہونے والے اسٹنٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں محکمہ صحت نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اسٹنٹس لگانے سے قبل اس کے برانڈ کی تصدیق بھی لازمی قراردے دی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بغیر برانڈ کے اسٹنٹس برآمد ہونے پر ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت کارروائی کی گئی۔