Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور : طوفانی بارش سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 4بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

پشاور : طوفانی بارش سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 4بچوں سمیت 5افراد جاں بحق
September 3, 2015
پشاور (92نیوز) پشاور اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں تیزآندھی اور موسلادھار بارش کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اب تک چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 4بچوں سمیت 5افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور اور نواحی علاقوں میں تیز آندھی اور طوفان کے بعد موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث شہر کے مضافاتی علاقے جھگڑا میں گھر کی چھت گرنے کے سے 14 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ طوفان اور موسلادار بارش کے باعث افغان کالونی میں دیوار گرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ لنڈی سڑک، افغان کالونی اور نشتر آباد میں گھروں کی چھتیں منہدم ہونے کے باعث 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ شہر کے مضافاتی علاقے پھندو میں بھی دیوار گری ہے مگر حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طوفان کے باعث جگہ جگہ درخت اور سائن بورڈ بھی گرے ہیں جبکہ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی بھی کھڑا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔