پشاور : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر مقام کو نوٹس جاری
![پشاور : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر مقام کو نوٹس جاری](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2016/05/ameer-makkam.jpg)
پشاور(92نیوز)ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کو نوٹس جاری کردیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے مشیر امیر مقام کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے کل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا جس کی بنا پر الیکشن کمیشن نے اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے ۔