Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور: شوہر کے ہاتھوں  بیوی ،ساس اور سالی قتل

پشاور: شوہر کے ہاتھوں  بیوی ،ساس اور سالی قتل
October 16, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور کے علاقہ زرگرآباد یکہ توت میں روٹھی بیوی کو منانے کے لئے سسرال آنے والےنے بیوی، ساس اور سالی کو موت کے گھاٹ اتاردیا، ملزم واردات کے بعد سسر سمیت فرار ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق تین خواتین کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا پشاور کے علاقہ زرگرآباد میں، جہاں ملزم سراج اپنی روٹھی بیوی کو منانے کےلئے آیاپولیس کے مطابق بیوی، شوہرکے ساتھ جانےپر راضی نہ ہوئی توملزم طیش میں آگیا اورسسرکے ساتھ مل کر فائرنگ کردی جس سےملزم کی بیوی،ساس اور سالی موقع پر دم توڑ گئیں۔ ملزم سراج واردات کے بعد اپنے سسر ابراہیم کے ہمراہ فرار ہوگیا، پولیس نے تھانہ یکہ توت میں سسر اور داماد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے بھجوادیں۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔