Sunday, September 25, 2022

پشاور : شوقین حضرات  کیلئے پرانی گاڑیوں کا میلہ سج گیا

پشاور : شوقین حضرات  کیلئے پرانی گاڑیوں کا میلہ سج گیا
پشاور(92نیوز) پشاور میں سجا پرانی گاڑیوں کا میلہ، کلاسک کاروں کے شوقین ملک کے مختلف شہروں سے اپنی قیمتی گاڑیاں لے کر پشاور پہنچ گئے جبکہ دیکھنے والوں کا بھی ہجوم بڑھ گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پشاور میں پرانی گاڑیوں کا میلہ سج گیا ،کلاسک کاروں کے شوقین حضرات ملک کے مختلف حصوں سے کاروں کی نمائش دیکھنے پشاور پہنچ گئے ۔ واضح رہے کہ ان کلاسک کاروں کی کراچی سے پشاور تک ریلی ہوئی تھی جو گزشتہ روز پشاور پہنچی تھی ۔