Tuesday, September 27, 2022

پشاور : شمالی وزیرستان کے متاثرین کا پولیس رویئے کے خلاف احتجاج

پشاور : شمالی وزیرستان کے متاثرین کا پولیس رویئے کے خلاف احتجاج
پشاور(92نیوز)شمالی وزیرستان کے متاثرین نے پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف پشاور میں گورنر ہائوس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر سڑک ٹریفک کےلئے بند کردی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کی اپنے علاقوں کو واپسی تیز کی جائے۔ تفصیلات کےمطابق شمالی وزیرستان کے متاثرین نے پشاور پریس کلب سے گورنر ہائوس تک مارچ کیا مظاہرین نے گورنرہائوس کے باہر ٹائرجلائے اور نعرے بازی کی۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کے رویئے سے پریشان اور خود کو غیرمحفوظ محسوس کررہے ہیں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ شمالی وزیرستان کے متاثرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں ان کے علاقوں کو واپس بھجوانے کا عمل تیز کیا جائے۔ گورنرہائوس کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد متاثرین وزیرستان پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔