Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور :شادی سے انکار پر لڑکی کوفروخت کر دیا گیا

پشاور :شادی سے انکار پر لڑکی کوفروخت کر دیا گیا
August 21, 2016
پشاور(92نیوز)رشتہ داروں کی مرضی سے شادی سے انکار پر چترال سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو فروخت کر دیا گیا جس کے بعد وہ فرار ہو کر گھر واپس آ گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی کے بقول رشتہ دار پیسے لے کر شادی کروانا چاہتے تھے، انکار پر آزاد کشمیر میں فروخت کیا گیا، کئی ماہ تک زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کےمطابق چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان عمر لڑکی کو رشتہ داروں کی مرضی سے شادی سے انکار پر آزاد کشمیر میں فروخت کر دیاگیا ، متاثرہ لڑکی کی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ متاثرہ لڑکی کے بقول اس کے رشتہ دار اسے پیسوں کے عوض فروخت کرنا چاہتے تھے، انکار پر رشتہ دار اسے علاج کے بہانے پشاور لے آئے اور یہاں سے پھر اسے آزاد کشمیر منتقل کر دیا گیا جہاں اسے فروخت کر دیا گیا۔ لڑکی کا مزید کہنا ہے کہ اسے کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔