Monday, October 3, 2022

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
پشاور (92 نیوز) پشاور کے علاقے متھرا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا، کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا۔