Thursday, September 19, 2024

پشاور، سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد بھائیوں کو گرفتار کرلیا

پشاور، سی ٹی ڈی نے  دو دہشتگرد بھائیوں کو گرفتار کرلیا
February 18, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) محکمہ انسداد دہشتگردی ڈی آئی خان نے  دو دہشتگرد بھائیوں کو گرفتار کرلیا ۔ دونوں بھائیوں نے 2015 میں پولیس مقابلے کے دوران  3 اہلکاروں کو شہید جب کہ تین کو زخمی کیا تھا ۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے ڈیرہ اسماعیل خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد بھائیوں کو دھر لیا ،  کارروائی ایک خفیہ اطلاع پر کی گئی ۔

 سی ٹی ڈی نے ٹانک بس اڈے پر چھاپہ مارا اور دو بھائیوں  اجمل اور جمال کو حراست میں لے لیا ،  ملزمان پر الزام ہے دونوں نے 2015 میں پولیس پر فائرنگ کی تھی  ، جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے تھے۔

مقابلے میں  دہشتگردوں کے دو ساتھی بھی مارے گئے تھے ،  پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔