Saturday, December 3, 2022

 پشاور : سیاحت کے فروغ کیلئے چمچماتی گاڑیوں  کی خوبصورت ریلی  

 پشاور : سیاحت کے فروغ کیلئے چمچماتی گاڑیوں  کی  خوبصورت ریلی   
پشاور(92نیوز)ہفتہ سیاحت کے موقع پر پشاور سے نکالی جانے والی جیپ ریلی بذریعہ جی ٹی روڈ نوشہرہ پہنچی جہاں سے ریلی میں شامل 100 سے زائد رنگا رنگ جیپوں نے موٹر وے کا رخ کیا، ریلی پشاور پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی، راستے میں جگہ جگہ شائقین کی بڑی تعداد نے شرکاء کا والہانہ استقبال کیا۔ تفصیلات کےمطابق عالمی یوم سیاحت کے موقع پر محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کا ہفتہ سیاحت جاری ہے، اتوار کی صبح حیات آباد سے جیپ ریلی کا آغاز ہوا، ریلی میں 100 سے زائد جیپوں نے حصہ لیا۔ ریلی جی ٹی روڈ سے نوشہرہ پہنچی اور رشکئی انٹر چینج سے ہوتے ہوئے واپس پشاور پہنچ کر اختام پذیر ہو گئی۔ ریلی کا مقصد صوبے میں امن کی بحالی اور سیاحوں کو پر فضا مقامات کی طرف راغب کرنا تھا۔ علاقوں سے گزری تو جگہ جگہ  لوگوں نے شاندار استقبال کیا۔