Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور : سکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بن گئی‘ 2 اہلکار زخمی

پشاور : سکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بن گئی‘ 2 اہلکار زخمی
January 3, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور میں موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تربیلہ سے پشاور آنے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑٰی کو موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب پہلے سے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔ دھماکا خیز مواد کو سڑک کے درمیان بجلی کے کھمبے کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ سکیورٹی فورسز کی گاڑی جیسے ہی کھمبے کے پاس پہنچی زور دار دھماکا ہو گیا جس سے گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی جبکہ اس کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔