Wednesday, October 5, 2022

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 4.6 شدت کا زلزلہ

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 4.6 شدت کا زلزلہ

پشاور (92 نیوز) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔
پشاور ،سوات ، چترال، ایبٹ آباد ، شانگلہ سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع اور قبائلی علاقوں میں رات 4 بجکر 49 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 جبکہ گہرائی 186 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔