Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایاجارہاہے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایاجارہاہے
August 14, 2018
پشاور( 92 نیوز) پشاور سمیت پورے خیبرپختونخوا میں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔ پشاور میں آزادی کے دن کا آغازاکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، گورنرہاؤس میں گورنرخیبرپختونخوا نے پرچم کشائی کی۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب سول سیکریٹریٹ میں ہوئی ، نگران وزیراعلٰی دوست محمد خان نے پرچم کشائی کی اور  بچیوں نے ملی نغمے پیش کئے۔ فرنٹیئرکانسٹبلری ہیڈکوارٹرمیں یوم آزادی کی تقریب میں پرچم کشائی کے بعد چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، پرچم کشائی کےبعد روایتی خٹک ڈانس نےسماں باندھ دیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سیٹھ وقاراحمد نے پرچم کشائی کی ، خواتین وکلاء نے ملی نغمے پیش کرکے آزادی کا جشن منایا۔