Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور : سلنڈر دھماکے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

پشاور : سلنڈر دھماکے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق
December 26, 2015
  پشاور(92نیوز)گیس کی لوڈشیڈنگ نے ایک اورگھرانہ اجاڑ دیا پشاورکے علاقہ حیات آباد میں سلنڈردھماکے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کےمطابق سردی میں گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھتی ہے تو پشاور کے شہریوں کو مجبوراً گیس سلنڈر استعمال کرنے پڑتے ہیں جو آئے روز حادثات کا باعث بنتے ہیں کچھ ایسا ہی ہوا پشاورکے علاقہ حیات آباد فیزون میں جہاں چراٹ نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے ٹیچر منصور کے گھر میں خاتون خانہ نےچولہا جلانا چاہا تو دھماکہ ہوگیا دھماکے سے گھر میں گھر آگ لگ گئی۔ گھر میں موجود منصور،اس کی اہلیہ اوربیٹا ابراہیم موقع پر جھلس کرجاں بحق ہوگئے منصورکی بہن جھلس کر شدید زخمی ہوگئی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں اور زخمی خاتون کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔