Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور : سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، سات زخمی

پشاور : سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، سات زخمی
September 2, 2015
پشاور (92نیوز) پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہگیر زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے ارمڑ میں سرچ آپریشن کے دوران گھر سے نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوا جسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔