Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور : زہریلی کھیر کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق

پشاور : زہریلی کھیر کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق
December 31, 2016

 پشاور(92نیوز)میٹھی کھیر زہر بن گئی  پشاورمیں گھر میں تیار کی گئی کھیر کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق اورسترہ افراد کی حالت غیر ہوگئی ، پولیس نے کھیرتحویل میں لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوادی۔

تفصیلات کےمطابق پشاورکے علاقہ آسیہ گیٹ میں زاہد حسین کے گھرمیں کھیر پکائی گئی سارے خاندان نےایک ساتھ کھیر کھائی  کھیرذائقے میں تو میٹھی تھی لیکن کھانے والوں کے لئے زہرثابت ہوئی  جس نے بھی کھائی حالت غیرہوتی گئی  جس پرخاندان کےسترہ افراد اسپتال پہنچ گئے جن میں دو سگے بھائی زاہد اور منیر اسپتال میں دم توڑ گئے۔خاندان کے دیگرپندرہ افراد جن میں خواتین اوربچے شامل تھےکو اسپتال میں طبی امداد ملنے کے بعد حالت بہتر ہونے پر فارغ کردیا گیا۔

میٹھی کھیر کیسے زہرمیں تبدیل ہوگئی اس کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں کھیر لیبارٹری ٹیسٹ کےلئے بھجوادی گئی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔