Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پشاور پہنچ گئے

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پشاور پہنچ گئے
February 4, 2019
پشاور ( 92 نیوز ) پی ایس ایل سیزن فور میں شرکت کرنیوالی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پشاور  پہنچ گئے ۔ موٹر وے پر ڈیرن  کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر  پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ پشاور پہنچ کر  سفر کی ساری تھکاوٹ دور وہ گئی ۔ ڈیرن  پی ایس ایل سیزن فور کے کٹ اور ترانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلئے پشاور پہنچے ہیں وہ   صبح اسلام آباد ایئرپورٹ اورپھر براستہ موٹروے پشاورپہنچے۔ پشاور کے شہریوں نے بھی زلمی کپتان کو خوش آمدید کہا ۔  ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور جیتیں گے ، پشاور پہنچ کر سفر کی ساری تھکاوٹ دور ہوگئی۔ ڈیرن سیمی آرمی پبلک اسکول پشاور بھی جائیں گے جہاں وہ اسکول کے طلبہ سے ملاقات کے علاوہ میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔