Tuesday, April 30, 2024

پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان کے ویزے جاری، ذرائع

پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان کے ویزے جاری، ذرائع
March 2, 2017
لاہور(92نیوز)پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستانی ویزے جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے پانچ غیر ملکی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔جن کھلاڑیوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں ان میں ڈیرین سیمی ،مارلن ،سیموئلز ،ڈیوڈ ملان،سمیت پٹیل اور کر س جورڈن شامل ہیں ۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہناہے کہ ان کی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر ان کے غیر ملکی کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آئیں گے ،ٹیم کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔