Wednesday, October 5, 2022

پشاور زلمی کی جانب سے پانچ کیچ ڈراپ کئے گئے

پشاور زلمی کی جانب سے پانچ کیچ ڈراپ کئے گئے
راولپنڈی (92 نیوز) بارش پشاور زلمی  پر مہربان ہو گئی ، قسمت کا ساتھ ہو تو پانچ کیچ ڈراپ کر کےبھی کامیابی ملتی ہے ، پاکستان سپر لیگ میں  اسلام آباد  یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں پشاور زلمی  نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور پانچ کیچ چھوڑ دئیے ۔ پی ایس ایل فائیو میں دلچسپ مقابلوں  کے ساتھ  ناقص فیلڈنگ کے بھی ریکارڈ بن گئے، اسلام آباد یونائیٹڈ  کے خلاف  راولپنڈی  اسٹیڈیم میں  ہونے والے میچ میں پانچ اہم کیچ چھوڑ  کر بھی پشاور زلمی پر قسمت کی دیوی مہربان رہی اور جیت اس کا مقدر بن گئی   ۔ کیچ چھوڑنے کی  ابتدا  پشاور کے کپتان  وہاب ریاض نے کی ، دوسرے  اوور میں شعیب ملک کی بال پر  کولن منرو کاکیچ  تھامنے  میں ناکام رہے ، لیونگسٹن سلپ میں راحت علی کی بال پر محمد رضوان کا  دوسرا کیچ نہ پکڑ سکے۔ منرو کو دوسرا موقع راحت علی کی بال پر شعیب ملک نے دیا ، شاداب خان   کو بھی دو  موقع ملے ، ایک کیچ شعیب ملک نے چھوڑا،،دوسرا چانس حیدر علی نے دے دیا۔ میچ میں شعیب ملک نے دو،حیدر علی،وہاب ریاض اور لیونگسٹن نے ایک ،ایک کیچ چھوڑا۔