Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست، تمیم اقبال کی عمدہ بلے بازی، 80رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار

پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست، تمیم اقبال کی عمدہ بلے بازی، 80رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار
February 13, 2016
شارجہ (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور زلمی نے اپنے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ زلمی نے ایک سو ترپن رنز کا ہدف انیس ویں اوور کی تیسری بال پر حاصل کر لیا۔ تمیم اقبال 80 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کے اوپنرز نے ابتدا سے ہی جارحانہ شارٹس کھیلے اور ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ محمد حفیظ نے چودہ گیندوں پر پچیس رنز جوڑے اور وہ شعیب ملک اور اظہر محمود کے بعد ٹی ٹوینٹی میچوں میں چار ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ تمیم اقبال نے اسی رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پی ایس ایل کے اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے آفریدی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھے وکٹوں کے نقصان پر ایک سو باون رنز بنائے۔ خالد لطیف انسٹھ رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ مصباح الحق نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے بتیس رنز بنائے۔ مصباح نے دونوں چھکے شاہد آفریدی کو جڑے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو مصباح کی واپسی سے کوئی فائدہ نہ پہنچا اور ایک اور شکست یونائیٹڈ کا مقدر بنی۔ ادھر پشاور زلمی فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔