Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی
March 11, 2018

دبئی ( 92 نیوز)  پی ایس ایل ایڈیشن تھری کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے اوپنر محمد حفیظ  نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر 31 رنز بنائے جب کہ ساتھی اوپنر کامران اکمل پہلی ہی گیند پر چلتے بنے ۔ ڈوائن سمتھ نے ٹیم کو سہارا دیا اور 33 گیندوں  پر 49 رنز بنا کر  آؤٹ ہوئے ۔ ان کی اننگ 5 چھکوں اور ایک چوکے سے مزین تھی ۔ریکی ویسلز نے 29 گیندوں پر 31 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انور علی 2اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لئے 6 رنز دے کر کامیاب ترین باؤلر رہے ۔ محمد نواز نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 38 رنز ،  بن لیگلنگ نے 4اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 33، حسن خان نے دو اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لئے  21 ،راحت علی نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے بدلے 30اور شین واٹسن نے 4اوورز میں دو وکٹوں کے عوض 26 رنز دیئے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسد شفیق زیادہ دیر کریز پر ٹک نہ پائے اور 11 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔

شین واٹسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے ۔کیون پیٹرسن نے  13 گیندوں پر 21  اور رمیض راجہ نے 9 گیندوں پر 9 رنز بنائے ۔

رئیل روسو  کیساتھ کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دار ی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکال لیا۔ رئیل روسو   27 گیندوں پر30 جبکہ کپتان سرفراز احمد 30 گیندوں پر44 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔