Tuesday, October 4, 2022

پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف

پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف
 راولپنڈی (92 نیوز) پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ 15 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ لیام ڈاؤسن بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لیونگسٹن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حیدر علی 39رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پی ایس ایل فائیو میں دلچسپ مقابلے  اور ٹیموں کی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے  کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں ۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں  جیت کیلئے پر عزم ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم  نے ایونٹ میں چھ میچز کھیلے ہیں  جس میں تین میں کامیابی اور تین میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب پشاور زلمی نے بھی ایونٹ میں ابھی تک چھ میچز کھیلیں  اور صرف  دو میں کامیابی حاصل کی ، تین میں ناکامی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔