Saturday, July 27, 2024

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست  دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
March 22, 2018

لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل ناک آؤٹ مرحلے کے دوسرے اہم میچ میں  پشاور زلمی نے کراچی کنگز  کو شکست دیدی فائنل کی ٹکٹ کٹوا لی ۔

  کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر  پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پشاور زلمی نے مقررہ 16 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے ، جواب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم مقررہ 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا سکی ۔

پشاور زلمی کی جانب سے  کامران اکمل نے شاندار کھیل پیش کیا اور 27 گیندوں پر 8چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے ۔اینڈر فلیچر نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے 30 گیندوں پر 34 رنز بنائے ۔

بعد میں آنے والے کھلاڑی خاطر خواہ کار کردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے ۔ لائم ڈاؤسن 13،محمد حفیظ 13 ،کپتان ڈیرن سیمی  23  رنز بنا کر ہمت ہار گئے ۔وہاب ریاض ، بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔

کراچی کنگز کی جانب سے اوپنر مختار احمد ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے ، جوئے ڈینلی اور بابر اعظم نے ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے ، بابر اعظم 45 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آؤٹ رہے جب کہ اوپنر ڈینلی 46 گیندوں پر 79 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

شاندار کارکردگی پر کامران اکمل کو مرد میدان قرار دیا گیا ۔