Sunday, October 2, 2022

پشاور زلمی نے ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کیا، ڈیرن سیمی ‏

پشاور زلمی نے ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کیا، ڈیرن سیمی ‏

کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کی رنر اپ ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ  ہماری ٹیم نے  ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کیا ۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ کراچی آنے والے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو اندازہ ہو گیا  ہے کہ پاکستان میں انتہائی  پرجوش تماشائیوں کے سامنے کھیلنا کتنا زبردست تجربہ ہے ۔

فائنل میں ہارنے والے کپتان ڈیرن سیمی نے  فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مبارکباد پیش کی  اور کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے ۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ تین سال قبل جب ہم لاہور گئے تو وہ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کے لئے ایک چھوٹا سا قدم تھا ، گزشتہ سات روز سے دیکھ رہا ہوں تماشائی کافی پرجوش ہیں ۔

ڈیرن سیمی نے ایونٹ کی تمام تر کامیابیوں کا کریڈٹ تماشائیوں کو دے دیا۔