Saturday, October 1, 2022

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
 دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل فور کے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ ڈیوسنDawson اور ڈیرن سیمی کی شاندار بیٹنگ نے اسلام آباد  یونائیٹڈ سے  فتح چھین لی۔ سنسنی  خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ 177رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ شروع میں مشکلات کا شکار نظر آئی۔ جارح مزاج بیٹسمین کیرن پولارڈ  کا  بلا بھی خاموش رہا اور صرف ایک رن ہی بنا سکے۔ 84رنز پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے پر  ڈیوسنDawson  اور ڈیرن سیمی نے ٹیم کو سہارا دیا۔ دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو چار وکٹوں سے فتح دلائی۔ ڈیوسن Dawsonنے 52اور ڈیرن سیمی نے 40رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اسلام آباد کے شاداب خان اور ظفر گوہر نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے   مقررہ 20 اوورز میں   176رنز بنائے۔ اسلام آباد کے کیمرون ڈیلپورٹ نے 71اور سالٹ نے 28رنز کی  اننگز کھیلی۔ پشاور کی جانب سے حسن علی ،وہاب ریاض اور ابتسام شیخ نے دو،دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ وننگ اننگز کھیلنے پر پشاور زلمی کے ڈیوسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔