Saturday, July 27, 2024

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں
March 20, 2018

لاہور  ( 92 نیوز) لاہور کا قذافی اسٹیڈیم ایک بار پھر آباد ہو گیا ہے ،  پہلےایلیمینیٹر کیلئے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی ٹیمیں ہوٹل سے میدان میں پہنچ چکی ہیں ۔

ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں  ہوٹل سے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا ، کھلاڑیوں کے اسٹیڈیم پہنچنے پر زندہ دلان لاہور نے بھرپور خوش آمدید کہا ۔

اس وقت قذافی اسٹیڈیم میں خوشیاں اور روشنیاں اپنے عروج پر ہیں ۔   شائقین کرکٹ  اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو میدان میں دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں ۔