Monday, December 5, 2022

پشاور رنگ روڈ پر بم دھماکہ سکیورٹی فورسز کا قافلہ بال بال بچ گیا

پشاور رنگ روڈ پر بم دھماکہ سکیورٹی فورسز کا قافلہ بال بال بچ گیا
پشاور(ویب ڈیسک)پشاورکے رنگ روڈ پرنصب بم دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کا قافلہ بال بال بچ گیادھماکہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق پشاور کے رنگ روڈ پر گاڑیوں کے شوروم کے قریب سڑک کنارے نصب بم کا اس وقت زوردار دھماکہ ہوا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے کی جگہ پر بڑا گڑھا بن گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ٹن ڈبے میں چھپا کر رکھا گیا تھا بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا جس میں ایک کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔