Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈائلیسز مشینیں خراب، 4مریض جاں بحق

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈائلیسز مشینیں خراب، 4مریض جاں بحق
March 30, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈائلیسز مشینیں خراب ہونے کے باعث گردوں کے عارضے میں مبتلا چار مریض زندگی کی بازی ہار گئے مگر انتظامیہ مشینیں ٹھیک کرانے کے بجائے روایتی حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے۔ پشاور کے تدریسی اسپتال کے ٹی ایچ میں ڈائلیسز کی آر او مشینیں خراب ہونے کے باعث 4 مریض دم توڑ گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریضوں کی حالت اس وقت خراب ہو گئی جب مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا اور دو دن گزرنے کے باوجود مشینیں ٹھیک نہیں ہو سکیں۔ اسپتال کے لئے ترکی نے 5 سال قبل دس مشینیں عطیہ کر دی تھیں لیکن اب اسپتال انتظامیہ ان مشینوں کی بروقت مرمت کرنے سے بھی قاصر ہے۔ اسپتال میں ڈائلیسز نہ ہونے کے باعث مریض موت کے منہ میں جا رہے ہیں اور انتظامیہ سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے۔ اسپتال میں ہر ماہ سینکڑوں مریض ڈائلیسز کے لئے پہنچتے ہیں مگر کس کو یہ سہولت ملتی ہے اور کس کو نہیں۔