Sunday, September 25, 2022

پشاور : خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کا آغاز

پشاور : خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کا آغاز
  پشاور(92نیوز)پشاور کی خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں مستقبل کے ڈاکٹروں کےلئے سپورٹس گالا کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کی خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں سالانہ سپورٹس گالا کا آغاز رنگارنگ تقریب کے ساتھ ہوا سپورٹس گالا میں یونیورسٹی کے چار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء بارہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ افتتاحی تقریب کے دوران میڈیکل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے رسہ کشی کے مقابلے میں اپنا زور بازو آزمایا۔ میڈیکل کی طالبات کو پڑھائی کے دوران ذہنی تھکاوٹ ختم کرنے کا موقع ملا تو انہوں نے بھی اس خوب فائدہ اٹھا یونیورسٹی کے طلبہ نے رقص کرکے سپورٹس گالا کے انعقاد پر خوشی کا اظہارکیا۔ 7 دسمبر سے 11 دسمبر تک ہونے والے سپورٹس گالا میں کرکٹ، فٹ بال، ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن کے مقابلے ہوں گے۔