Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور: خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف گھیرا تنگ، کالعم تنظیم کے چار ارکان گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف گھیرا تنگ، کالعم تنظیم کے چار ارکان گرفتار
January 1, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو گرد گھیرا مزید تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ پشاور سے کالعدم تنظیم کے چار ارکان گرفتار کر کے پمفلٹ برآمد کر لئے گئے۔ مردان دھماکے کے بعد کارروائی میں تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسپیشل پولیس یونٹ نے پشاور کے علاقہ پشتخرہ چوک میں کارروائی کی جس کے دوران ایک کالعدم تنظیم کے چار ارکان نثاراحمد، شیرمست، عابد فراز اور عبداللہ کو گرفتار کر لیا۔ چاروں ملزمان کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری جانب مردان میں نادرا آفس کے سامنے بم دھماکے کے بعد اسپیشل کومبیٹ یونٹ نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران مردان سے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔