پشاور : خیبربازار اور اطراف میں سرچ آپریشن‘ 36 مشتبہ افراد زیر حراست

پشاور (92نیوز) پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں محرم الحرام کے دوران اندرون شہراور بازاروں میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیبر بازار میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن میں 36 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آپریشن خیبر بازار کے علاوہ اردگرد کی آبادی میں کیا گیا۔ اس دوران 5 پلازوں کی جیو ٹیگنگ بھی کی گئی۔