Saturday, July 27, 2024

پشاور: خوش الحان قاری پاکستان کی تلاش کےلئے 92 نیوز کےآڈیشنزکا مرحلہ مکمل ہوگیا

پشاور: خوش الحان قاری پاکستان کی تلاش کےلئے 92 نیوز کےآڈیشنزکا مرحلہ مکمل ہوگیا
April 15, 2017
  پشاور(92نیوز)ملک بھر سے سب سے خوش الحان قاری پاکستان کی تلاش کےلئے 92 نیوز کےآڈیشنزکا مرحلہ پشاور میں  مکمل ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق رمضان المبارک کا رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ شروع ہونے میں چند ہفتے رہ گئے ہیں اس ماہ مبارک کےلئے نائنٹی ٹو نیوز نے اس سال بھی مقابلہ حسن قرات کا اہتمام کیا ہے جس میں خیبرپختونخوا سے خوش الحان قاری حضرات کوبھی مقابلے میں حصہ لینےکا موقع دیا گیا۔ قاری حضرات نے خوبصورت آواز اور تجوید کے ساتھ قرات کرکے مقابلےمیں اپنی شرکت کو خواہش کو حقیقت میں بدلنےکی کوشش کی۔ مقابلہ کے جج قاری صداقت علی کا کہنا تھا کہ نائنٹی ٹو نیوزکی ملک سے قرات کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کی یہ بہترین کاوش ہے۔ مقابلہ حسن قرات میں حصہ لینے کے خواہشمند قاری حضرات کا کہنا تھا کہ 92 نیوز نے یہ ایسا موقع فراہم کیا جس میں وہ جیت کربیت اللہ کی زیارت کی سعادت بھی حاصل کرسکتے ہیں۔  آڈیشنز کے لئےآئے  قاری حضرات میں سے چھ کو شارٹ لسٹ کرلیاگیا ہے۔ مقابلےکے فاتح کو ایک لاکھ روپے اور عمرے کا ٹکٹ دیا جائےگا۔