Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور: خودکش حملے میں ایف سی کے میجر جمال شیران شہید ، نمازجنازہ ادا

پشاور: خودکش حملے میں ایف سی کے میجر جمال شیران شہید ، نمازجنازہ ادا
July 17, 2017

پشاور(92نیوز)پشاورمیں امن دشمنوں نے سیکیورٹی فورسز پرایک بار پھر وار کردیا۔ حیات آباد کے باغ ناراں کے قریب خودکش حملے میں فرنٹیئرکور کے میجر جمال شیران شہید ہوگئے۔ دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی بھی ہوئےجبکہ میجر جمال شیران شہید ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق آخری ہچکیاں لیتے دہشت گردوں نے ایک بار پھر پشاور پر وار کردیا۔ اس بار حیات آباد کے باغ ناراں کے سامنے ایف سی کی گاڑی کو دہشت گردوں نے سفاکی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں  میجرجمال  نے جام شہادت نوش کیا۔ دس زخمیوں میں سات کو ایچ ایم سی جبکہ تین کوسی ایم ایچ پشاورمنتقل کیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمرچھبیس سال کے لگ بھگ تھی۔ حملہ آورکی انگلیاں دھماکے میں اڑ جانے کے باعث فنگرپرنٹس حاصل کرنا مشکل ہے, دوسری طرف میجر جمال شیران کی نمازہ جنازہ اداکردی گئی ۔ نمازجنازہ  میں کورکمانڈر پشاور سمیت سول سوسائٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی ۔