Monday, October 3, 2022

پشاور: جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے محفل نعت کا انعقاد

پشاور: جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے محفل نعت کا انعقاد

پشاور (92 نیوز) پشاور شہر سمیت خیبر پختونخوا کے طول وعرض میں جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے تقریبات جاری ہیں۔
پشاور میں جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے جلسہ کا انعقاد کیا گیا تو عاشقان رسول نے سرور کونین کے حضور ہدیہ نعت پیش کر کے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
حضورﷺ سے محبت کے رنگ بکھیرے گئے تو محفل کی برکتوں کو سمیٹنے کے لئے شرکاء دیر تک محفل میں جم کر بیٹھے رہے۔
ایسی محفلوں سے اس وقت پشاور ہی نہیں صوبہ کے دیگر علاقوں کی فضاء بھی معطر ہے۔