Saturday, July 27, 2024

پشاور : تین بڑے تدریسی اسپتالوں میں ہڑتال کے معاملے پر ڈاکٹرز دو دھڑوں میں تقسیم

پشاور : تین بڑے تدریسی اسپتالوں میں ہڑتال کے معاملے پر ڈاکٹرز دو دھڑوں میں تقسیم
February 9, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور کے  تین بڑے تدریسی اسپتالوں میں ہڑتال کے معاملے پر ڈاکٹر دو دھڑوں میں  تقسیم  ہو  گئے ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی جبکہ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان  کردیا۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے تین بڑے تدریسی اسپتالوں لیڈی ریڈنگ، خیبرٹیچنگ اورحیات آباد میڈیکل کمپلکس میں ہڑتال کے معاملے پر ڈاکٹر تنظیمیں دو دھڑوں میں بٹ گئیں۔ اسپتالوں کو خودمختاری دینے اور لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے ہڑتال کی ینگ ڈاکٹرز نے بھی ہڑتال کی حمایت کی۔ تاہم انصاف ڈاکٹرزفورم اور پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کی اور کام جاری رکھا۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرمعاملات حکومت سے مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔