Friday, December 2, 2022

پشاور ، تیزرفتار کار پل سے نیچے گر گئی ، تین افراد زخمی

پشاور ، تیزرفتار کار پل سے نیچے گر گئی ، تین افراد زخمی
پشاور  (92 نیوز) پشاور میں کوہاٹ روڈ پر تیزرفتار کار پل سے نیچے کھڑی گاڑی پر گر گئی، حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے، دوکی حالت تشویشناک ہے۔ پشاور کے کوہاٹ روڈ پر گڑھی قمردین میں جی ٹی روڈ سے حیات آباد کی جانب جانے والی  گاڑی تیز رفتاری کے باعث کئی فٹ اونچے پل سے نیچے گرگئی ۔ گاڑی  پل کے نیچے کھڑی دوسری  گاڑی پر گری ۔ ریسیکیو ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیوں میں موجود تین افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق کوہاٹ روڈ پر رنگ روڈ پل چوک میں گاڑی گرنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے، پل کے دونوں طرف حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث حادثات پیش آتے ہیں۔