Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور : تنخواہیں اور بقایا جات نہ ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

پشاور : تنخواہیں اور بقایا جات نہ ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج
August 31, 2015
پشاور (92نیوز) پشاور میں تنخواہیں اور بقایا جات نہ ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج کیا ہے۔ خواتین مظاہرین نے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دے کر شہر بھر کی ٹریفک جام کر دی۔ شدید گرمی کے باعث پانچ خواتین بے ہوش ہوکر ہسپتال پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں لیڈی ہیلتھ ورکرز تنخواہیں اوربقایاجات نہ ملنے پرپشاور کی سڑکوں پر نکل آئیں ۔ معاشی مسائل سے پریشان خواتین نے جی ٹی روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی اور شدید گرمی میں طویل ترین فاصلہ طے کرکے پشاورپریس کلب کے سامنے پہنچیں۔ دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔ معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بچوں کے ہمراہ آگ برساتے سورج کی گرمی کا مقابلہ کرنا پڑا۔ جب کسی حکومتی شخصیت نے صنف نازک کے اس احتجاج پر کان نہ دھرے اور احتجاج نے طول پکڑا تو پانچ خواتین گرمی کے باعث بےہوش ہوگئیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں بروقت تنخواہ اور بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔