Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور : بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 30روپے اضافہ

  پشاور : بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 30روپے اضافہ
October 2, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی آٹا مہنگا ہوگیا بیس کلو آٹے کے تھیلے میں تیس روپے کا اضافہ کردیا گیا آٹا مہنگا ہونے پر شہری تلملا اٹھے۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی خبر پشاور کی رام پورہ گیٹ ہول سیل مارکیٹ پہنچی تو یہاں کے ڈیلرز نے بھی آٹا کی قیمت بڑھا دی  اور وہ بھی پورے تیس روپے تھیلا دو روز قبل 720 روپے میں ملنے والا بیس کلو آٹے کا تھیلا اب 750 میں فروخت ہورہاہے۔ ٹا ڈیلرز کہتے ہیں گندم مہنگی ہوئی تو فلور ملز نے آٹا کی قیمت بڑھا دی ہے پشاور میں آٹا پنجاب سے آتا ہے اس لئے پنجاب کی قیمتوں کا اثر پشاور کی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔