Monday, September 26, 2022

پشاور: ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حملے میں ملوث چھ دہشت گرد گرفتار

پشاور: ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حملے میں ملوث چھ دہشت گرد گرفتار

پشاور (92 نیوز) پشاور کے ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے 6 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پشاور پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے چھ ساتھیوں کو مہمند ایجنسی سے ملحقہ علاقہ سے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے ذیلی گروپ سے ہے۔