Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور : ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بن کر لوگوں سے ڈیڑھ کروڑ ہتھیانے والا نوسرباز گرفتار

پشاور : ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بن کر لوگوں سے ڈیڑھ کروڑ ہتھیانے والا نوسرباز گرفتار
August 22, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بن کر لوگوں کو نوکری اور اسلحہ لائسنس بنانے کے جھانسہ دے کر لوٹنے والا آخرکار پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ملزم سادہ لوح لوگوں سے ڈیل کرتا اورپھر خود ہی باڈی گارڈ بن کر رقم لینے پہنچ جاتا۔ ملزم اب تک لوگوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہتھیا چکا ہے۔ پولیس نے نواحی علاقوں میں کارروائی کرکے خودکار ہتھیاربھی برآمد کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق قانون کے شکنجے میں آنے والا شخص چارسدہ کے علاقہ خانمائی گل آباد کا رہائشی امجد علی خان ہے جوخود کو محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا ایڈیشنل سیکرٹری امجد سدوزئی ظاہر کرتا۔ سادہ لوح لوگوں کو نوکری اور اسلحہ لائسنس بنواکر دینے کا جھانسہ دیتا اور رقوم بٹورتا۔ ایس پی رورل کے مطابق ملزم کو ارمڑ کے علاقہ سے گرفتارکیا گیا جو اب تک ڈیڑھ کروڑ روپے ہتھیا چکا ہے۔ ایس پی رورل کے مطابق پولیس نے پشاورکے نواحی علاقوں میں خصوصی مہم کے دوران دو اشتہاری ملزمان، سولہ غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے علاوہ سولہ مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا جن سے خودکارہتھیاربرآمد ہوئے۔ پشاورپولیس نے دو روز سے نواحی علاقوں میں خصوصی مہم شروع کررکھی ہے۔ مہم کے دوران اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔