Wednesday, September 18, 2024

پشاور، اپنے پیاروں کی یاد میں شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستان کا رخ کرلیا

پشاور، اپنے پیاروں کی یاد میں شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستان کا رخ کرلیا
June 16, 2018
پشاور( 92 نیوز) عید ہو یا پھر کوئی اور خوشی کا موقع  اپنوں کی یاد بڑی شدت سے آتی ہے، عید کے روز پشاور میں لوگوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا ہے۔ لوگ جہان فانی سے کوچ کر جانے والے اپنے پیاروں کی قبروں پر جا کر انہیں یاد کرتے ہیں۔ کبھی اپنے گھروں کی رونق ہونے والے  آج شہر خموشاں میں ابدی نیند سوئے ہوئے ہیں، عید پر بچھڑ جانے والوں کی یاد اور بھی شدت سے آتی ہے اسی لئے تو  لوگوں کی بڑی تعداد  قبرستانوں کا رخ کرتی ہے ۔ شہر خموشاں میں سوئے ہوئے پیاروں سے بات تو نہیں ہو سکتی مگر ان کے لئے دعا ضرور کی جا سکتی ہے۔  اگلے جہاں کوچ کر جانے والوں سے عقیدت کا اظہار ان کے قبروں پر پھول چڑھا کر کیا جاتا ہے۔ پھول قبروں پر سجا کر جہاں ایک جانب لوگ اپنے پیاروں سے اظہار عقیدت کرتے ہیں تو وہاں دوسری طرف پھول بیچنے والوں کے کاروبار میں بھی خوب تیزی آ جاتی ہے۔