پشاور : اٹھارہ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق
پشاور (92نیوز) پشاور میں ایک اور بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق‘ رواں سال شہر سے پولیو کی رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سال نو میں شہر سے پولیو کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2 ہو گئی۔
متاثرہ بچی کا تعلق شہر کے نواحی علاقے نحقی سے ہے جبکہ ٹیسٹ کے لئے اس کے سیمپلز 31 دسمبر 2015 کو اسلام آباد بھجوائے گئے تھے۔