Saturday, July 27, 2024

پشاور انتظامیہ نے غریب کھلاڑیوں کیلئے ‘‘دیوارمہربانی’’ قائم کردی

پشاور انتظامیہ نے غریب کھلاڑیوں کیلئے ‘‘دیوارمہربانی’’ قائم کردی
October 22, 2018
پشاور ( 92 نیوز) پشاور کی ضلعی انتظامیہ غریب کھلاڑیوں پر مہربان ہوگئی اور ان کے لئے ‘‘دیوار مہربانی ’’ قائم کر دی ۔  جو کھلاڑی سامان اور کٹ نہیں خرید سکتا دیوار مہربانی سے لے جائے، ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف اسکولوں اورکالجز کے باہر دیوار مہربانی بنانےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پشاور کی دیواریں اب مہربان ہونا شروع ہوگئیں، کبھی غریب شہریوں کی مدد کرکے تو کبھی غریب کھلاڑیوں کی ، ضلعی انتظامیہ نے طہماس خان اسٹیڈیم کے باہر کھیلوں کا سامان اور کٹ کی فراہمی کےلئے ‘‘ دیوار مہربانی ’’بنادی۔۔ شہری گھر میں موجود کھیلوں کا فالتو سامان اور کٹس لاکر اس دیوار مہربانی پر رکھ سکتے ہیں، دیوار مہربانی کے قیام سے غریب کھلاڑیوں کے چہروں پر خوشی چھاگئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیوار مہربانی کو کھیلوں کے میدان کے علاوہ مختلف سکولوں اور کالجز تک بڑھایا جائے گا ۔