Saturday, July 27, 2024

پشاور ،اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں گل داؤدی کی نمائش

پشاور ،اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں گل داؤدی کی نمائش
December 10, 2018
پشاور ( 92 نیوز) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں دو دہائیوں پرانی حسین روایت کے تحت گل داؤدی کی نمائش شروع ہوگئی، نمائش میں خوبصورت پھول گل داؤدی کو ایسی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے کہ دیکھنے والے کا دل بھی باغ باغ ہوجاتا ہے۔ اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں گل داؤدی کی نمائش کی روایت چھبیس سال پرانی ہے، اس بار نمائش میں مختلف اقسام کے اسی پھول رکھے گئے ہیں۔ گل داؤدی کی یہ نمائش ایک ہفتہ تک جاری رہے گی جو دیکھنے والوں کی آنکھوں کو ٹھنڈک اور طبیعت کو فرحت بخشتی رہے گی۔