Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور ، 3 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ خطرے میں پڑ گئی

پشاور ، 3 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ خطرے میں پڑ گئی
July 23, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور میں صرف چھپن ملی میٹر بارش نے نکاسی آب کے ناقص نظام کی قلعی کھول دی۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ گل بہار کے 2 سرکاری اسکولز میں تین سے پانچ فٹ تک پانی کھڑا ہو گیا۔ تین پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ خطرے میں پڑ گئی۔ پشاور میں بادل جم کر برسے ۔ ایسے برسے کہ بارش کے پانی نے شہر کے نشیبی علاقے ڈبو دیئے۔ یونیورسٹی روڈ پر سڑک تالاب بنی تو گل بہار کے علاقے میں دو سکولوں میں 5 فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔ بارش کا پانی جمع ہونے سے اسکول میں قائم این اے 31 کے تین پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ خطرے میں پڑگئی۔ بارش سے شہر کے بیشتر علاقے زیر آب آگئے۔ حاجی کیمپ میں بچوں کا اسپتال بھی پانی پانی ہو گیا ۔ اسپتال کے صحن اور وارڈز کے اندر بارش کا پانی جمع ہونے مریضوں اور لواحقین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی جاری رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بارش کا پانی نکالنے کا کام جاری ہے ۔