Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور ، موسم بہار کے استقبال کیلئے طالبات کی جانب سے رنگارنگ میلے کا انعقاد

پشاور ، موسم بہار کے استقبال کیلئے طالبات کی جانب سے رنگارنگ میلے کا انعقاد
February 8, 2019
 پشاور (92 نیوز) پشاور میں موسم بہار کے استقبال کیلئے طالبات کی جانب سے رنگارنگ میلے کا انعقاد کیا گیا۔ ہر طرف رنگینی چھا گئی۔ جناح کالج پشاور میں طالبات نے بہار کا استقبال کرنے کے لئے  بہار میلے کا  انعقاد کیا تو ہر طرف رنگینی چھا گئی۔ میلے میں طالبات نے خوب موج مستی کی۔ بہار کی تازہ ہوا میں مزے مزے کے کھانوں کی خوشبو شرکا کو اپنی طرف کھینچ لائی۔ میلے میں طالبات نے خوب ہلہ گلہ کیا، کسی نے سٹالز سجائے تو کوئی سیلفیاں بناتا رہا، میلے میں طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کیا۔ میلے کا مقصد جہاں طالبات کی صلاحیتوں کو نکھار کر سامنے لانا تھا وہاں انہیں تفریح کا بھی خوبصورت موقع ہاتھ آیا۔