Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور ، مسلسل ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے

پشاور ، مسلسل ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے
July 23, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور میں رات سے صبح تک ہونے والی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہیں سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ پشاور میں ابر رحمت ایک بار پھر برسا اورخوب برسا۔ گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ پیر کی صبح تک جاری رہا۔ تیز بارش کے باعث جہاں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹا۔ وہیں بارش بعض علاقوں میں زحمت کا باعث بن گئی۔ کھڑے پانی نے نکاسی آب کے ناقص نظام کی قلعی کھول دی۔ یونیورسٹی روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔ صدر اور کوہاٹ روڈ کے علاقوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا۔ مردان میں ہونے والی بارش سے نستہ روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔